بہتر کارکردگی والی وزارتوں کو ترقیاتی فنڈز میں ترجیح دی جائے گی، وزیراعظم

بہتر کارکردگی والی وزارتوں کو ترقیاتی فنڈز میں ترجیح دی جائے گی، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کرنے میں بہتر کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کو ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں رواں سال کے ترقیاتی بجٹ اور آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبے کے مجوزہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے اس امرپر زور دیا کہ عوام کا پیسہ صرف ان منصوبوں میں لگایا جائے گا جن کے نتائج یقینی ہوں۔انہوں نے کہا کہ آبی ذخائر اور پن بجلی منصوبے ترقیاتی اخراجات کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں سرکاری ونجی شراکت داری کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جائے۔

-- مزید آگے پہنچایے --