وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات میں براکہ نیوکلیئر انرجی پلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات کی قیادت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دیرپا علاقائی امن، استحکام اورکشیدگی میں کمی کیلئے بات چیت اور سفارت کاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہے۔