عالمی بینک کا اصلاحات، ادارہ جاتی ترقی میں تعاون قابلِ تحسین ہے، وزیرخزانہ

عالمی بینک کا اصلاحات، ادارہ جاتی ترقی میں تعاون قابلِ تحسین ہے، وزیرخزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی اصلاحات اور ادارہ جاتی ترقی میں عالمی بینک کے پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون کو سراہا ہے۔انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں عالمی بینک کی ٹیم سے ملاقات میں کہی۔Ms. Bolormaa Amgaabazar کی سربراہی میں عالمی بینک کی ٹیم نے درمیانی مدت کے محصولات کی حکمت عملی، ٹیکس پالیسی اور ایف بی آر میں تبدیلی کے اقدامات سے متعلق اپنی جاری تکنیکی معاونت کے بارے میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔

فریقین نے تعاون مضبوط بنانے، عملدرآمد تیز کرنے اور اصلاحاتی اقدامات کی وسیع تر مالیاتی اور نظم و نسق کے مقاصد سے ہم آہنگی یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔فریقین نے پاکستان کے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے کو فروغ دینے، ادارہ جاتی صلاحیت مضبوط بنانے اور پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --