وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ماڈل ولیج پروگرام کے تحت صوبے بھر کے دو ہزار دیہاتوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے آج باکو میں ورلڈ اربن فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب میں رابطوں کو بہتر بنانے کیلئے شاہراہوں اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سیاحت کے فروغ پر بھی توجہ دے رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایس سی او کی جانب سے لاہور کو ایک اہم ثقافتی شہر قرار دیا گیا ہے اور ستھرا پنجاب منصوبے کے تحت صفائی کا ایک جامع نظام متعارف کرایا گیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ امن و امان قائم رکھنے کے لیے صوبے بھر میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔