سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اسحاق ڈار نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں حالیہ علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پربھی بات چیت ہوئی۔سعودی سفیر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔