941 فٹ بلند “برجِ قائد” پاکستان کی تعمیر کا معاہدہ

941 فٹ بلند “برجِ قائد” پاکستان کی تعمیر کا معاہدہ

ڈی ایچ اے سٹی کراچی اور اے بی ایس ڈیویلپرز کے درمیان 82 منزلہ برج قائد کی تعمیر کیلئے باضابطہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔941 فٹ بلند "برجِ قائد” پاکستان کی بلند ترین عمارت ہوگی، اور یہ منصوبہ ڈی ایچ اے سٹی کراچی میں تعمیر کیا جائے گا۔جدید طرز تعمیر کا حامل برجِ قائد تقریباً 6 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جائے گا، جس کی تکمیل کیلئے 6 سال کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔توقع ہے کہ "برجِ قائد” کی تعمیر سے کراچی میں جدید شہری انفراسٹرکچر، سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --