صدرآصف علی زرداری کی ناروے کی قیادت اورعوام کویوم آئین پرمبارکباد

صدرآصف علی زرداری کی ناروے کی قیادت اورعوام کویوم آئین پرمبارکباد

صدر آصف علی زرداری نے ناروے کے شاہ ہیرالڈ پنجم ، حکومت اور عوام کو یوم آئین پر مبارکباد دی ہے۔اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ناروے کے مابین دوستانہ تعلقات پروان چڑھ رہے ہیں اور ناروے میں مقیم متحرک پاکستانی برادری کی موجودگی سے مزید مضبوط ہونے والے باہمی روابط مسلسل فروغ پاتے رہیں گے۔صدر مملکت نے ناروے کے عوام کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی مخلصانہ خواہشات کا اظہار کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --