ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات جاری

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات جاری

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مؤثر حکمت عملی اور پالیسی سپورٹ کی بدولت توانائی، ریفائنری کی اپ گریڈیشن اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ایس آئی ایف سی آئندہ بجٹ 27-2026 میں آئل ریفائنریوں کے لیے ٹیکس کے ایک بڑے مسئلے کو حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔براؤن فیلڈ ریفائنری اپ گریڈیشن پالیسی سے متعلق ٹیکس کی رکاوٹیں دور ہونے کے بعد اپ گریڈیشن کا عمل تیز ہو جائے گا۔

معاشی ماہرین کے مطابق مقامی سرمایہ کاری میں توسیع اور اپ گریڈیشن سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔

پالیسی میں بہتری اور صنعتی اپ گریڈیشن کے نتیجے میں درآمدی ایندھن پر انحصار نمایاں طور پر کم ہونے کے علاوہ توانائی میں خود کفالت اور معیشت مستحکم ہو گی۔ایس آئی ایف سی کی کوششیں سرمایہ کاری کے فروغ، صنعتی اپ گریڈیشن اور کاروباری ماحول میں بہتری کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو تقویت دے رہی ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --