ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کے پانڈا بانڈ کے پائیدار اور گرین انفراسٹرکچر منصوبے کی مالی معاونت کیلئے اشتراک عمل کیا ہے۔وسطی اور مغربی ایشیا کے امور کے لئے ایشیائی ترقیاتی بنک کی ڈائریکٹر جنرل Leah Gutierrez نے کہا کہ بانڈ کے اجراء سے سرمائے کی بین الاقوامی مارکیٹس تک پاکستان کی رسائی بڑھانے میں مدد ملے گی ۔