صدر،وزیراعظم کا ملک بھر میں ڈیجیٹل رسائی بڑھانے کا اعادہ

صدر،وزیراعظم کا ملک بھر میں ڈیجیٹل رسائی بڑھانے کا اعادہ

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے ملک بھر میں ڈیجیٹل رسائی بڑھانے اور رابطے بہتر بنانے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا ہے۔آج منائے جانے والے ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سوسائٹی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے پاکستان کے مواصلات کے شعبے سے وابستہ تمام افراد کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان کا مواصلاتی شعبہ قومی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ فائبر نیٹ ورک کی توسیع اور دور دراز علاقوں کے لیے سیٹلائٹ مواصلات کے ضوابط کو حتمی شکل دینے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ملک میں فائیو جی کے تیز رفتار نفاذ، قومی فائبرائزیشن پالیسی کی تکمیل اور مقامی سطح پر آلات کی تیاری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا ڈیجیٹل شعبہ بھی تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور سالانہ آئی ٹی برآمدات تین اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --