نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ Bakhtiyor Saidov سے ٹیلی فون پر بات کی۔ازبکستان کے وزیرخارجہ نے علاقائی امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے فعال کردار کی تعریف کی اور اسلام آباد میں چار وزرائے خارجہ کے حالیہ اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کی قیادت کو سراہا۔ انہوں نے خلیج اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے پاک چین پانچ نکاتی اقدام کی مکمل حمایت کا بھی اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔