وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت ذمہ دارانہ طرز عمل اپنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات پاکستان کو زیادہ پائیدار بنانے میں مدد دیں گے۔انہوں نے ہر شہری پر زور دیا کہ وہ اشیاء کے استعمال میں کمی اور ان کے دوبارہ استعمال کے اصول پر عمل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔