بورے والا (نمائندہ خصوصی شیخ طاہر ناگوری سوشل میڈیا جرنلسٹ ) بورے والا میں سالانہ برسی و ایصالِ ثواب کے سلسلے میں ایک روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا، جس کی سرپرستی پیرِ طریقت رہبرِ شریعت صوفی نثار احمد ڈوگر خلیقی صاحب نے کی۔

محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا جبکہ نظامت کے فرائض محمد رمضان نے انجام دیے۔ نعت خواں حضرات فیاض حسن قادری اور ناصر فریدی نے ہدیۂ نعت پیش کیا۔

یہ محفل معروف سماجی شخصیت میاں مبین اختر (سفیر جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل یورپ) اور ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقد کی گئی، جس میں اہلِ علاقہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں میاں اختر حسین، میاں فضل الٰہی، میاں اسد (لندن)، میاں شہزادہ خرم سمیت دیگر عزیز و اقارب نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

محفل میں قرآن خوانی، ذکر و اذکار اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ شرکاء نے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کیں اور اس روحانی اجتماع کو سراہا۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع کی گئی اور محفل عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر ایم این اے ساجد شاہ، سابق ایم پی اے خالد محمود ڈوگر، ظفر خلیقی، ایم پی اے ملک نوشیر لنگڑیال، شہزاد ڈوگر، چوہدری ساجد شریف، ڈاکٹر عمران سمیع اللہ، سجاد حسین شاہ بخاری، شکیل حشمت، عبدالرشید نوشاہی قادری، شیخ خالد ناگوری اور ڈاکٹر مقصود شیخ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔