وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پُرعزم ہے تاکہ عوام کو محفوظ، تیز رفتار، سستی اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے ایک بیان میں حنیف عباسی نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی، شفافیت اور عوامی فلاح پر غیر متزلزل توجہ کے باعث پاکستان ریلوے کو ایک جدید اور مؤثر ادارے میں تبدیل کرنے کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریلوے کے نظام میں بہتری، جدید سہولیات کی فراہمی اور عوام کو معیاری سفری خدمات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

