پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کے لیے بائیومیٹرک حاضری کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

36

پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری کے لیے بائیومیٹرک سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اسکولوں میں سیکیورٹی اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے صوبے کے تمام ضلعی تعلیمی حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ ایک ماہ کے اندر صوبے کے تقریباً 38 ہزار سرکاری اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے اور بائیومیٹرک حاضری کا نظام نصب کیا جائے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد اساتذہ کی حاضری کے نظام کو شفاف اور مؤثر بنانا، اسکولوں کی سیکیورٹی کو بہتر کرنا اور تعلیمی اداروں میں نگرانی کے جدید نظام کو فروغ دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں