پاکستان اور چین کا تذویراتی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

46

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چین کے شہر شنگھائی میں عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا اور پاک چین تذویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے اور تجارت، سرمایہ کاری، سائنس و ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے تازہ ترین علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں