وزیر خزانہ کا برآمدات پر مبنی پائیدار ترقی کے عزم کا اعادہ

6

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آج تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر موڈیز کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران درجہ بندی میں حالیہ بہتری، مالیاتی اور بیرونی شعبوں کے اشاریوں میں بہتری اور بین الاقوامی سرمایہ مارکیٹوں تک دوبارہ رسائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے بیرونی قرضوں کے مجموعی حجم میں اضافے کے بغیر مہنگے اور قلیل مدتی قرضوں کی جگہ طویل مدت کی مالی معاونت حاصل کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔

وفد نے زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے ذخائر، جاری کھاتے کے محدود خسارے اور اسٹیٹ بینک کی مستقبل کے واجبات میں کمی کو اجاگر کیا۔

وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے علاوہ بھی ادارہ جاتی اصلاحات اور برآمدات پر مبنی پائیدار ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں