خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں ٹریفک کے افسوسناک حادثے کے نتیجے میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے چار سیاح جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ بالاکوٹ کے علاقے کیوائی میں پیش آیا، جہاں سیاحوں کی گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔
حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

