ملک ڈیجیٹل ادائیگیوں پرمبنی معیشت کی جانب بڑھ رہا ہے ،بلال اظہر کیانی

ملک ڈیجیٹل ادائیگیوں پرمبنی معیشت کی جانب بڑھ رہا ہے ،بلال اظہر کیانی

خزانہ اور محصولات کے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ آن لائن ادائیگی کے نظام کو عوام کی بڑھتی ہوئی پذیرائی حاصل ہونے سے ملک بتدریج ڈیجیٹل ادائیگیوں پر مبنی معیشت کی جانب بڑھ رہا ہے۔۔

ایک میڈیا ادارے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے وسیع تر ڈیجیٹل معاشی ایجنڈے کے تحت پاکستان کا مالیاتی نظام مسلسل تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے، بازاروں میں آن لائن لین دین میں نمایاں اضافہ اس پیش رفت کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حکومت ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے سمیت پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو مزید مستحکم کر رہی ہے تاکہ ملک بھر میں محفوظ اور بلا رکاوٹ لین دین کو یقینی بنایا جا سکے۔

-- مزید آگے پہنچایے --