امریکہ نے ایران کے ساتھ جنگ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا

103

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران 3 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ایران کے ساتھ امریکی اور اسرائیلی جنگ میں یہ امریکی ہلاکتوں کی پہلی اطلاع ہے، سینٹرل کمانڈ نے ہلاکتوں اور زخمیوں کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

سینٹ کام کے مطابق کچھ دیگر اہلکار اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں جن میں شیل کے ٹکڑوں سے لگنے والی چوٹیں شامل ہیں اور انہیں ڈیوٹی پر واپس لانے کا عمل جاری ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی تنصیبات کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں