زرعی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں، رانا تنویر حسین

7

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے ذمہ دارانہ زرعی سرمایہ کاری، سائنسی ترقی اور پائیدار پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں عالمی زرعی کمپنی سنجینٹا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی زرعی ٹیکنالوجی کمپنیاں پاکستان کے زرعی شعبے کو زیادہ پیداواری، مسابقتی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت رکھنے والا بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ زرعی شعبے کی جدید کاری، بیجوں کے معیار میں بہتری، تکنیکی جدت اور فصلوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ قومی غذائی تحفظ یقینی بنانے اور زرعی معیشت کو مضبوط کرنے کے حکومتی وژن کے بنیادی ستون ہیں۔

ملاقات کے دوران وفد نے نیشنل بائیو ٹیکنالوجی پالیسی پر عمل درآمد اور قومی حیاتیاتی تحفظ کے تقاضوں اور متعلقہ ضابطہ جاتی فریم ورک کے مطابق جینیاتی طور پر تبدیل شدہ فصلوں کی ذمہ دارانہ تجارتی بنیادوں پر فراہمی کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں