پاکستان کا نوجوان ملک کا روشن مستقبل ہے ، یوسف رضا گیلانی

پاکستان کا نوجوان ملک کا روشن مستقبل ہے ، یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کا نوجوان ملک کا روشن مستقبل ہے اور تحقیق و جدت پر مبنی تعلیم پائیدار ترقی کی ضمانت ہے۔

لاہور یونیورسٹی کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف لاہور نے ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے فارغ التحصیل طلبہ پر زور دیا کہ وہ جستجو، ثابت قدمی اور نئے خیالات کو اپنانے کی صلاحیت برقرار رکھیں۔

انہوں نے نوجوانوں کے لیے حکومتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم انٹرپرینیورشپ چیلنج پروگرام، انٹرن شپ اسکیموں اور کم ترقی یافتہ علاقوں کی جامعات کے لیے فنڈز میں اضافے کے ذریعے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔

بعد ازاں سید یوسف رضا گیلانی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --