مصری وزارتِ داخلہ کا ایک وفد اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے ملا۔ملاقات میں سیکیورٹی، انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم اور محفوظ شہر منصوبوں پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں فریقین نے اپنی وزارتِ داخلہ کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی اور مصر کی پولیس اکیڈمی کے درمیان افسران کی مشترکہ تربیت کے لیے تعاون بڑھایا جائے گا۔محسن نقوی نے کہا کہ مصر کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک پاکستانی وفد جلد مصر کا دورہ کرے گا تاکہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات اور داخلی سلامتی میں دونوں ممالک کے درمیان وسیع تعاون کے مواقع موجود ہیں۔