وزیرِاعظم کا پرامن اور خوشحال معاشرے کے فروغ کا عزم

وزیرِاعظم کا پرامن اور خوشحال معاشرے کے فروغ کا عزم

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے اس عزم کو اجاگر کیا ہے کہ وہ امن، رواداری اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دے کر ایک بہتر، زیادہ جامع اور خوشحال معاشرہ تشکیل دے گا۔

آج منائے جانے والے International Day of Living Together in Peace کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر پرامن اور متحد معاشروں کی تشکیل کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیرِاعظم نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قومی اور بین الاقوامی معاملات میں دیانتداری اور انصاف کے اصولوں پر کاربند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک اندرون اور بیرونِ ملک امن اور خوشحالی کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

شہباز شریف نے پاکستان کی مختلف زبانوں، ثقافتوں اور تہذیبی روایات کو قومی طاقت قرار دیا۔

انہوں نے Paigham-e-Pakistan جیسے اقدامات کا ذکر کیا جن کا مقصد قومی اتحاد کو فروغ دینا اور نظریاتی انتہاپسندی کا خاتمہ ہے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت سماجی ہم آہنگی کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے جن میں انسانی حقوق سے متعلق نیشنل ایکشن پلان، کاروبار اور انسانی حقوق سے متعلق نیشنل ایکشن پلان اور انسانی حقوق آگاہی پروگرام شامل ہیں۔

 

-- مزید آگے پہنچایے --