نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، کثیرالجہتی امور پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، کثیرالجہتی امور پر تبادلہ خیال

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں پاک ازبک تعلقات اور علاقائی صورتحال شامل تھی۔ازبک وزیر خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔دونوں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --