پاکستان نے نیشنل ڈریجنگ اینڈ میرین سروسز (NDMS) کمپنی قائم کر دی ہے تاکہ مقامی سطح پر ڈریجنگ کی صلاحیت کو فروغ دیا جا سکے۔یہ منصوبہ نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن، کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT)، پورٹ قاسم اتھارٹی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کا مشترکہ اقدام ہے۔مقامی ڈریجنگ صلاحیت سے غیر ملکی کمپنیوں پر انحصار کم ہوگا اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت متوقع ہے۔ڈریجنگ آپریشنز سے پورٹ قاسم کو مسلسل فعال رکھنے اور سمندری نقل و حمل کو مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔