پاکستان نے شام میں بحالی اور سیاسی پیش رفت کے بڑھتے ہوئے آثار کا خیرمقدم کیا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کی انسانی اور سیاسی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اقوام متحدہ کی مسلسل شمولیت، انسانی امداد کے فرق کو پورا کرنے کے لیے عالمی تعاون اور شام کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کا مکمل احترام ضروری ہے۔