پاکستان اور برطانیہ کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

9

برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ خوشگوار تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دوطرفہ فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے برطانیہ کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔

برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی خدمات کا اعتراف کیا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں