بلوچستان کے شیر باز مری نے نومیڈ ایم ایم اے ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

10

بلوچستان کے ضلع کوہلو سے تعلق رکھنے والے پاکستانی فائٹر شیر باز مری نے قازقستان میں منعقدہ نومیڈ ایم ایم اے ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔

اپنی کامیابی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے شیر باز مری نے کہا کہ ووشو سے شروع ہونے والا ان کا 16 سالہ سفر باکسنگ اور پھر کک باکسنگ تک پہنچا، جس کی بدولت انہیں عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا موقع ملا۔

شیر باز مری کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اور قومی پرچم بلند کرنا ان کے لیے انتہائی فخر اور اعزاز کی بات ہے۔

ان کی اس کامیابی کو بلوچستان سمیت پاکستان کے کھیلوں کے حلقوں کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں