ڈی آئی خان میں ریسکیو ایمبولینس پر حملہ، دو اہلکار شہید

7

ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کو نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں دو ریسکیو اہلکار شہید ہو گئے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق ریسکیو 1122 کی ایمبولینس درازندہ سے ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب جا رہی تھی اور اس میں ایک پہلے دھماکے میں زخمی ہونے والے شہری مریضوں کو منتقل کیا جا رہا تھا کہ دہشت گردوں نے ایمبولینس کو نشانہ بنایا۔

واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب واقعے کو صوبائی حکومت کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ایک اور افسوس ناک ناکامی قرار دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں