پاکستان ریلوے نے پی ایس او ڈپوؤں تک ڈیزل کی ترسیل شروع کردی

6

پاکستان ریلوے نے پی ایس او کے ڈپوؤں تک ڈیزل کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کے لیے ریل کے ذریعے ڈیزل کی ترسیل شروع کردی ہے۔

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہدایت پر راولپنڈی سے 7 لاکھ 50 ہزار لیٹر ڈیزل لے کر روانہ ہونے والی مال بردار ٹرین پشاور پہنچ گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ایک اور مال بردار ٹرین ایک ملین لیٹر ڈیزل لے کر محمود کوٹ سے روانہ ہوگی اور ہفتے کی رات پشاور پہنچنے کا امکان ہے۔

وزیر ریلوے نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ڈیزل کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اس کی ترسیل جاری رکھی جائے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد پاکستان ریلوے کے آپریشنز کے لیے ایندھن کی مسلسل دستیابی برقرار رکھنا اور مسافر ٹرینوں کی سروسز کو بلا تعطل جاری رکھنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں