محکمہ موسمیات کی بیشتر میدانی علاقوں میں گرم اور خشک موسم کی پیشگوئی

5

محکمہ موسمیات نے آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام اور رات کے اوقات میں خیبر پختونخوا کے وسطی اور جنوبی علاقوں، بالائی پنجاب اور پوٹھوہار ریجن میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں 19، لاہور 25، کراچی 28، پشاور 22، کوئٹہ 15، گلگت 12، مری 14 اور مظفرآباد میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے جبکہ سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، بارہ مولہ اور جموں میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سرینگر میں صبح کم سے کم درجہ حرارت 12، جموں 23، لیہہ 6، پلوامہ اور بارہ مولہ 14 جبکہ اننت ناگ اور شوپیاں میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں