چین اور پاکستان نے ایک ایسے رشتے کو پروان چڑھایا ہے جو گزشتہ 75 برسوں میں بدلتے حالات، اتحادوں، علاقائی تنازعات، اقتصادی تبدیلیوں اور عالمی غیر یقینی صورتحال کی آزمائش پر پورا اترا ہے۔
چینی اخبار گلوبل ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ چین پاکستان تعلقات پائیدار اعتماد، تذویراتی مستقل مزاجی اور حقیقی دوستی کی اعلیٰ مثال ہیں۔
مضمون میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ چین نے خودمختاری، علاقائی سا لمیت اور استحکام سے متعلق معاملات پر ہمیشہ پاکستان کی سفارتی حمایت کی ہے۔









