بلوچستان کے ضلع پنجگور کے چکاب سیکٹر میں سرحد پار سے دہشتگردوں کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی سرحد سے پنجگور میں دہشتگردی کی کارروائی میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہوئے، دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی سرزمین استعمال کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے قافلے کو بارڈر پر گشت کے دوران نشانہ بنایا گیا، ایران سے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔