سندھ اور بلوچستان صوبوں میں سیلاب سے متاثرہ 20 ملین افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے، شیری رحمان

سندھ اور بلوچستان صوبوں میں سیلاب سے متاثرہ 20 ملین افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے، شیری رحمان

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان صوبوں میں سیلاب سے متاثرہ 20 ملین افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

اپنے مختلف ٹویٹس میں وفاقی وزیر نے پاکستان تحریک انصاف پر ملک کے حقیقی مسائل کو نظر انداز کرنے اور احتجاج اور ایجی ٹیشن کا ایک نیا سلسلہ شروع کرنے کا الزام لگایا۔

شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ترجیح صرف قومی سیاست میں کسی بھی قیمت پر سرخیوں میں رہنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے میں ناکامی کے بعد پارٹی کے پاس ہنگامہ آرائی کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --