وزیرخارجہ بلاول کی چین اورازبکستان کے نئے وزراء خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیرخارجہ بلاول کی چین اورازبکستان کے نئے وزراء خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے Oin Gang کو چین کا نیا وزیر خارجہ اور Saidov Bakhtiarov کو ازبکستان کا قائم مقام وزیرخارجہ مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نیا یک ٹویٹ میں کہا کہ وہ پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہار تزویراتی باہمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئےOin Gang کے ساتھ مل کرکام کرنے خواہشمند ہیں۔سیدوف بختیاروف کو ازبکستان کا قائم مقام وزیرخارجہ مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورہ ثمر قند کے موقع پر پرتپاک خیرمقدم کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے کے لئے ازبکستان کے اپنے ہم منصب کے ساتھ مل کرکام کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --