وزیرخزانہ مفتا ح اسماعیل نے آج اسلام آباد میں وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کی۔انہوں نے ملکی موجودہ سیاسی واقتصادی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں پاکستان کے بیرو ن ملک مشنزاوروزارت خارجہ سے متعلق متعددمالی اموربھی زیربحث آئے۔وزیرخزانہ نے بیرون ملک پاکستانی مشنزکی اہمیت اورکردارکااعتراف کیا اور وزیرخارجہ کو یقین دلایا کہ مناسب طریقے سے ان کے مالی مسائل حل کئے جائیںگے اورمتعلقہ حکام کوہدایت کی کہ ان مسائل کے حل کاعمل تیزکیاجائے۔