موسمیاتی وعدوں کو عوام کے لیے عملی نتائج میں تبدیل کرنا ضروری ہے، محمد اورنگزیب

4

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وعدوں کو عوام اور مقامی برادریوں کے لیے عملی اور ٹھوس نتائج میں تبدیل ہونا چاہیے۔

انہوں نے نیویارک میں Climate Implementation Bridge (BRIDGE) کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مؤثر عملدرآمد کے لیے تین اہم تقاضوں کی نشاندہی کی۔

محمد اورنگزیب کے مطابق مؤثر موسمیاتی اقدامات کے لیے مضبوط پالیسی فریم ورک، مالی وسائل تک رسائی اور ملکی سطح پر منصوبوں پر عملدرآمد کی صلاحیت ضروری ہے۔

وزیر خزانہ نے موسمیاتی پالیسی کے حوالے سے پاکستان کی پیش رفت اور مختلف ذرائع سے مالی وسائل متحرک کرنے کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان ملکی وسائل، بین الاقوامی مالیاتی اداروں، کیپیٹل مارکیٹس اور موسمیاتی فنڈز کے ذریعے موسمیاتی اقدامات کے لیے فنانسنگ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں