پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کے تحت ادارہ جاتی ڈھانچے کے قیام کی جانب پیش رفت کا جائزہ لیا ہے۔
اس حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان سے نیویارک میں 81ویں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر ملاقات کی۔
اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ ملاقات کے دوران معاہدے کے تحت ادارہ جاتی ڈھانچے کے قیام میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جبکہ علاقائی اور عالمی سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تینوں ممالک نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کے تحت تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ادارہ جاتی طریقہ کار پر پیش رفت جاری رکھنے پر توجہ مرکوز کی۔

