پاکستان اور بنگلہ دیش کا دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

2

پاکستان اور بنگلہ دیش نے تجارت، سرمایہ کاری، رابطوں، تعلیم، سیاحت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ عزم وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان کے درمیان نیویارک میں 81ویں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں ظاہر کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر مسلسل رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کو 81ویں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اقوام متحدہ کے مقاصد کے فروغ کے لیے پاکستان کی حمایت کا یقین دلایا۔

بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان نے بھی دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں