نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں 81ویں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور بحرین کے دوطرفہ تعلقات، بالخصوص آئندہ ہونے والے تیسرے مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔
بحرینی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔
دونوں جانب سے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ و کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

