نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کا جائزہ

4

 نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں 81ویں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویویان بالاکرشنن سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور سنگاپور کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مسلسل روابط اور اعلیٰ سطحی تبادلے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔

سنگاپور کے وزیر خارجہ نے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مذاکرات اور سفارت کاری کے فروغ کی کوششوں کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں