فیلڈ مارشل کا لبنان کے ساتھ دفاعی تعاون کو وسعت دینے کا عزم

4

چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لبنانی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بات آج راولپنڈی میں لبنانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل Rodolphe Haykal سے ملاقات کے دوران کہی۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر لبنان کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا۔

جنرل Rodolphe Haykal نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عملی کارکردگی کو سراہا اور علاقائی امن، استحکام اور بین الاقوامی امن مشنز میں ان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور، بدلتی ہوئی علاقائی سکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور دوطرفہ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔گفتگو میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان پیشہ ورانہ روابط، تربیتی تعاون اور ادارہ جاتی تعلقات کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں