کسانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

5

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ قومی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور کسانوں کے بغیر پنجاب کی ترقی ممکن نہیں۔

لاہور میں کسانوں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ صوبائی حکومت کسانوں کو ان کی زرعی پیداوار کا مناسب معاوضہ دلانے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو کسانوں پر اعتماد ہے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کے عزم کا حصہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کھادوں اور دیگر زرعی مداخل کی بلیک مارکیٹ میں فروخت کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں