پاکستان اور تاجکستان کا دیرینہ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

6

پاکستان اور تاجکستان نے دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو وسعت دینے کے لیے قریبی روابط جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ عزم نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین محی الدین کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ظاہر کیا گیا۔

گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ حکومت کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے رواں ماہ 19 اور 20 اکتوبر کو دوشنبے کے دورے کے موقع پر پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر تاجک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں