تھرپارکر میں نگرپارکر کے علاقے ڈانو دھاندل میں ایمبولینس میں سلنڈر پھٹنے سے 8 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق بی ایچ یو پلس میں کھڑی پی پی ایچ آئی ایمبولینس میں دھماکا ہوا، ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر تبدیل کرتے ہوئے آگ لگی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں حاملہ خاتون، 2 تیمار دار اور اسپتال عملے کے 4 ملازمین شامل ہیں، دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال مٹھی منتقل کردیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق انتظامیہ، ریسکیو اور محکمہ صحت کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

