ہاؤسنگ کے شعبے کو ضابطہ کار کے تحت لانا ضروری ہے۔ وزیراعظم

ہاؤسنگ کے شعبے کو ضابطہ کار کے تحت لانا ضروری ہے۔ وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہاوسنگ کے شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے اس شعبے کو ضابطہ کار کے تحت لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد میں ہاوسنگ کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کم آمدنی والے طبقے کیلئے رہائش کی فراہمی، سستے گھروں کے منصوبے بشمول نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور عوامی سہولیات کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ہاوسنگ کے شعبے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور بے ہنگم شہری پھیلاو کی وجہ سے زرعی زمین پر دباو بڑھ رہا ہے، جس کے لئے مناسب حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہاوسنگ کے شعبے میں تمام معاملات کو ڈیجیٹائز اور آٹو میٹ کیا جائے گا تاکہ شفافیت کو فروغ ملے۔

-- مزید آگے پہنچایے --