گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش میں مذہب، ثقافت اور اقدار سمیت گہری مشترکہ اقدار ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بنگلہ دیش کے سینئر سول سروس افسران پر مشتمل وفد سے آج لاہور میں ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سول سروس افسران کے درمیان تجربات کے تبادلے سے ان کے انتظامی نظام اور نظم و نسق کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔