وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے، مسجد نبوی ﷺ کی زیارت

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے، مسجد نبوی ﷺ کی زیارت

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کی اور ملک کی ترقی، خوشحالی، جبکہ دنیا بھر میں امن و استحکام کے لیے دعا کی۔

وزیر اعظم کی آمد پر روضہ رسول ﷺ کے دروازے ان کے اور ان کے وفد کے لیے خصوصی طور پر کھولے گئے۔ انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور عقیدت و احترام کے ساتھ سلام پیش کیا۔سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیر اعظم مدینہ منورہ سے دوحہ روانہ ہوں گے۔دوحہ میں وزیر اعظم قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --