بلوچستان کی بیٹی ارپانگہ بریال نے امریکا میں قومی پرچم سربلند کردیا

9

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی تیرہ سالہ ہونہار طالبہ ارپانگہ بریال نے ریاستہائے متحدہ امریکا میں منعقدہ عالمی کوپرنیکس اولمپیاڈ میں چاندی کا تمغہ حاصل کرکے ملک کا نام روشن کر دیا۔

ارپانگہ بریال نے اپنی شاندار کامیابی پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے کہا کہ قومی پرچم کو اپنے ہاتھوں میں تھامنا ایک ایسا جذباتی لمحہ تھا جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں طب کے شعبے کا انتخاب کر کے ایک معالج بننا چاہتی ہیں تاکہ اپنے وطن اور قوم کی خدمت کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں